سعودی عرب : 11 مزید ممالک سے مسافروں کو آنے کی اجازت دے دی گئی

جدہ(شاہدنعیم) سعودی وزارت داخلہ نے 11 مزید ممالک سے مسافروں کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزات داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبل ازیں 2 فروری 2021 کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ سفارتی عملے، صحت عملے اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ 20 ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔

11 countries travel ban removed: UAE, Germany, USA, Ireland, Italy, Portugal, UK, Sweden, Switzerland, France and Japan. These countries were on the list of 20 “banned” countries for travel to the Kingdom before reducing the ban on 9 countries: Egypt, Lebanon, Turkey, Argentina, Indonesia, Pakistan, Brazil, South Africa and India. The Kingdom had issued an order on February 2, 2021 to temporarily suspend entry for those coming from 20 countries.

اب وزارت نے کورونا کے متعلق مذکورہ ممالک میں صحت حکام کی تازہ رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ 11 ممالک سے مسافروں پر سعودی عرب آنے کی پابندی اٹھائی جا رہی ہے،
وزارت نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکہ، آئر لینڈ، اٹلی، پرتگال، برطانیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جاپان سے مسافر سعودی عرب آسکتے ہیں۔پاکستا ن کا نام ابھی اس میں شامل نہی کیاگیا،
وزارت نے کہا ہے کہ مذکورہ 11ممالک سے آنے والے وہ مسافر جن کو استثنی نہیں ہے انہیں ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا۔مذکورہ ممالک کے مسافروں پر پابندی اتوار 30 مئی، رات ایک بجے سے ختم کردی گئی ہے، دوسری جانب
سعودی سول ایوی ایشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئےگیارہ ممالک سے آنے والے غیرملکیوں کے حوالے سے تمام فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اجازت نامے جاری کردئیے ہیں، گیارہ ممالک سے آنے والے غیر ملکی مسافروں کو مشروط اجازت دی گئی ہے۔
جن ممالک سے غیر ملکی مسافروں کوآنے کی اجازت دی گئی ہیں ان میں امارات، جرمنی، امریکہ، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، برطانیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جاپان شامل ہیں۔  آنے والے وہ غیر ملکی جو کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ شرائط پرپورا نہیں اترتے، انہیں لازمی قرنطینہ کی پابندی کرنا ہو گی، یہ بات سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے اعلامیہ میں کہی گئی ہے
،