ایک موصوفہ اقبال ڈے پر

ایک موصوفہ اقبال ڈے پر فرما رہی تھیں کہ انہیں علامہ اقبال بہت پسند ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے علامہ اقبال ٹاؤن میں ہی نیا گھر بنوایا ہے۔
میں نے ان سے پوچھا آپ کو علامہ اقبال کی کونسی نظم سب سے زیادہ پسند ہے ؟
کہنے لگیں ویسے تو اقبال کی سبھی نظمیں بہت اچھی اور عمدہ ہیں اور ان میں سے اکثر تو مجھے زبانی یاد بھی ہیں اور انہیں اکثر گنگناتی رہتی ہوں مگر ان کی نظم شکوہ کا تو اردو زبان میں کوئی جواب ہی نہیں ہے۔
میں نے پوچھا اچھا تو پھر شکوہ کا کوئی اپنا پسندیدہ شعر ہی سنا دیں
کچھ دیر ذہن پر زور دے کر گویا ہوئیں
شکوہ نہیں کسی سے ، کسی سے گلہ نہیں
*نصیب میں نہیں تھا جو ہم کو ملا نہیں

دلشاد قائم خانی نے شیئر کیا