Convenience Store سہولت اسٹور

آج میں اپنی ضرورت کی چیزیں لینے ایک دکان پر گیا۔

گاہکوں کی خدمت کی جا رہی تھی حالانکہ وہ میرے بعد آئے تھے۔

کیا چاہیے سر؟
حکم کریں۔

حکم نہیں عرض ہے میں نے کہا اور وہ مسکرایا۔

(Dunhill) ڈنحیل ہے؟
امپورٹڈ والا ہے سر۔

لوکل والا چاہیے فریش ہوتا ہے۔
سوری سر صرف امپورٹڈ والا ہے۔

صاف پینے کا پانی ہے؟
بوتل میں ہے سر نیسلے کا۔

اور “رول آف لا” کا توتھ برش ہے؟
وہ نہیں ہے سر۔

جسٹس برانڈ کا سوپ ہے؟
وہ منگوانا پڑے گا۔

جسٹس برانڈ والا شیمپو ہے؟
دیکھنا پڑے گا سر جی۔

اور جھاڑو؟
کس قسم کا سر؟

کوئی بھی برانڈ چلے گا۔
ڈھونڈنا پڑے گا سر۔

لگتا ہے آپ باہر سے آئے ہیں سر۔
ہاں جی اسلام آباد سے۔

اس سے پہلے؟
کیا مطلب؟

یہ چیزیں آپ باہر استعمال کرتے ہونگے سر۔
ہاں جی۔

اسلام آباد یا کراچی میں بھی نہیں ملے گا سر۔
جی۔

کہیں نہیں ملے گا۔
وہ مسکرایا!
کیا چاہیے بیٹا؟
اسپیشل ٹافی ہے؟

کتنی چاہیے؟
دس دے دو۔

پیسے ڈبل ہو گئے ہیں۔
کوئی بات نہیں۔ جلدی کرو۔

اے لو مزے کرو۔

ارشاد سلیم
لاہور، ستمبر 2020
اور
اسلام آباد، دسمبر 2021

1 thought on “Convenience Store سہولت اسٹور

  1. Zafar shahzad says:

    بہت عمدہ سر جی بہت اعلی اور لاجواب ماشاءاللہ

Comments are closed.