تم اگر یورپ کی طرف ہجرت کرو گے

تم اگر یورپ کی طرف ہجرت کرو گے، تو قانون کی پابندی بھی کرو گے، تم سگریٹ کے ٹوٹے زمین پر نہیں پھینکو گے، عوامی مقامات پر تمباکو نوشی نہیں کرو گے، اور مخصوص مقامات سے سڑک پار کرو گے،

تمہاری سیکیورٹی کا شعور اتنا ہوگا کہ اگر تمہاری کھڑکی کے سامنے سے بلی بھی چوری ہو جائے تو پولیس کو اطلاع دو گے،

تم گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ باندھو گے، اور بچے کےلیے پچھلی سیٹ پر کرسی رکھو گے، تم قطار میں کھڑے رہو گے چاہے وہ ایک کلومیٹر لمبی کیوں نہ ہو، جب تمہیں یورپی شہریت ملے گی اور تم اپنے نمائندے کا انتخاب کرو گے، تو اس کی تاریخ، ماضی اور پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں تحقیق کرو گے،

اگر تم یہ سب اپنی ملک میں کرتے تو شاید تمہیں ہجرت کرنے کی ضرورت ہی نہ پیش آتی__

مطیع بٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *