A 32-Year-Old Poem By Muzaffar Warsi and Siyal Khan’s Rendition of National Anthem on Rubab (Video)

حضرت مظفر وارثی (رح) نے یہ نظم 1990 میں ایک سیاسی جلسے میں پڑھی تھی۔ جی آج سے 32 سال پہلے۔۔۔!
“آزادی” کے 75 سال مبارک

مرے وطن پہ مسلط ہیں دشمنانِ وطن
وطن کو لوٹ رہے ہیں محافظانِ وطن
جھکی ہیں ایک طرف کو ترازوئیں ساری

بنے ہیں قاتلِ انصاف منصفانِ وطن
یہ سانپ رہتے ہیں اپنی ہی آستینوں میں
وطن سے سازشیں کرتے ہیں حکمرانِ وطن
بلارہی ہے تمہیں انقلاب کی آواز
گھروں سے اپنے نکل آؤ ساکنانِ وطن
جواب دینا ہے تم کو لہو کے لہجے میں

جو پاس کرنا ہے تم کو بھی امتحانِ وطن
اٹھالو کاندھوں پر اپنے وطن کی دیواریں
مٹانا چاہتے ہیں زلزلے نشانِ وطن
ہمیں یقیں ہے کہ سب اپنے ہمسفر ہوں گے
خدا رسولؐ کے عاشق ہیں عاشقانِ وطن
مظفر اب نہ جھکے گی کمر بزرگوں کی
کہ نوجوان سنبھالیں گے اب عنانِ وطن

مظفر وارثی کی نظم ان کے بیٹے حسیب وارثی نے شیئر کی


On Aug. 14, 2022, talented musician Siyal Khan shares his rendition of the national anthem on rubab (a musical instrument):

موسیقار سیال خان اپنے رباب پر قومی ترانے کو پیش کر رہے ہیں